17 جنوری ، 2017
امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کی ہم نام برطانوی کونسل ورکر کی ٹوئیٹر پر خوب تعریفیں کر دیں۔
کونسل ورکر نے جواباً ٹرمپ کو ٹوئیٹر پر توجہ دینے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ دینے کا مشورہ دے ڈالا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹ میں ایوانکا کو بہترین کردار والی عظیم خاتون قرار دیا لیکن ٹوئیٹ اپنی بیٹی ایوانکا کے نام کے دھوکے میں ایوانکا میجک کے نام ٹوئیٹ کردیا جو برطانیہ کی لیبر پارٹی کی کونسل رکن ہے۔
ٹوئیٹ کے جواب میں برطانوی کونسل رکن نے ٹرمپ کو لکھا کہ آپ اہم ذمہ داریوں والے شخص ہیں کیا میں آپ کو مشروہ دے سکتی ہوں کہ ٹوئیٹر پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ دیں۔