18 جنوری ، 2017
بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ سی پیک پر بھارتی خدشات پر چین کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔
ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے خدشات پرجواب ابھی باقی ہے،انہوں نے کہا کہ چین اپنی خودمختاری سے متعلق معاملات پر بہت حساس ہے، اور بھارت کو امید ہے کہ چین دیگر لوگوں کی خود مختاری کا بھی احترام کرے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اس حصے سے گزرتی ہے جسے بھارت اپنے علاقے کے طور پر دیکھتا ہے۔