18 جنوری ، 2017
امریکی صدر اوباما نے عہدہ صدارت چھوڑنے سے پہلے64 قیدیوں کی سزا معاف کردی ہے،جبکہ چیلسی میننگ سمیت209 کی قید میں کمی کر دی۔
سزا میں کمی پانے والوں میں حساس فوجی اور سفارتی معلومات وکی لیکس کو دینے والی ملزمہ چیلسی میننگ بھی شامل ہیں۔ صدر اوباما نے چیلسی میننگ کی 35 سال قید کی سزا کم کر کے 7 سال کر دی ہے۔
چیلسی نے اگست 2013 میں 7 لاکھ حساس معلومات وکی لیکس کو دینے کا اعتراف کیا تھا ۔وکی لیکس نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔سزا میں کمی کے بعد اب چیلسی رواں سال مئی میں رہا ہو جائیں گی ۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے بھی مہم چلانے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔