پاکستان
28 جون ، 2012

کوئٹہ ، نجی بینک کی کیش وین پر راکٹ حملہ،2افراد زخمی

کوئٹہ ، نجی بینک کی کیش وین پر راکٹ حملہ،2افراد زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی بنک کی کیش وین پر راکٹ حملہ کیا جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے۔ایس پی سریاب امان اللہ کاکڑ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتا یاکہ ہزار گنجی سے کیش لے کر نجی بنک کی گاڑی جونہی قمبرانی روڈ پر مڑی تو نامعلوم مسلح افراد نے کیش وین پر راکٹ فائر کیا جس کے لگنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے

مزید خبریں :