پاکستان
28 جون ، 2012

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد… وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 81.3 فیصد رہا وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے امتحان میں 64327 امیدوار شریک ہوئے۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ کی عروج فاطمہ نے 1024 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ معوز ریحان نے 1022 نمبر لے کر دوسری جبکہ ثنا شاہد نے 1020 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں افرا عروج نے 946 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ عزیز الحق نے 945 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد عثمان نے 932 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید خبریں :