دنیا
28 جون ، 2012

ترکی: کرد عسکریت پسندوں کیلئے عدالتوں میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

ترکی: کرد عسکریت پسندوں کیلئے عدالتوں میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

انقرہ… ترک حکومت نے عوامی تنقید کی وجہ سے کرد عسکریت پسندوں کے مقدمات کیلئے بنائی جانیوالی خصوصی عدالتوں میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک پارلیمانی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ عدالتی اصلاحات بارے مسودہ ابھی پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔ایک ترک روزنامے کے مطابق وزیراعظم رجب طیب اردوان نے حکم دیا ہے کہ عدالتوں کا خاتمہ ایک اصلاحاتی پیکیج ہے جس کو بہت جلد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق نائب وزیراعظم کی قیادت میں قانونی ماہرین کا کمیشن عدالتی اصلاحات کے پیکیج کا جائزہ لے رہا ہے کہ قیادت کے مقدمات کو کس طرح سنا جائے گا۔ اخبار کے مطابق بغاوت‘ سازش اور دہشت گردی کے جرائم سے نمٹنے کیلئے عدالتی ڈھانچہ کس طرح کام کریگا اور اصلاحاتی پیکج سے جاری مقدمات پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں آئی۔

مزید خبریں :