23 جنوری ، 2017
میلبورن میں جاری گرینڈ سلم ایونٹ میں سابق عالمی نمبر ایک نڈال نے فرانس کے جائلز مونفلز کو4 سیٹ کے مقابلے میں شکست دی۔
نڈال اور سیرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کرگئے ہیں ۔ایل اور میچ میں میلوس راؤنک نے بوٹسٹا کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا دیا۔
ایونٹ میں دفاعی چیمپئن جوکووچ کو ہرانے والے اُزبک کھلاڑی اسٹومن کا سفرپری کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا، انہیں ڈیمیٹروو نے مات دی ،ایک اور میچ میں ڈیوڈ گوفن نے ڈومینک تھائم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
خواتین سنگلز میں روس کی ایکاٹیرینا میکارووا کو برطانیہ کی جوہانا کونٹا کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹ میں شکست ہو گئی،سیرینا ولیمز نے باربورا ٹرائی کووا کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔