کھیل
23 جنوری ، 2017

دورہ ویسٹ انڈیز،پی سی بی کا اہم تبدیلیوں کا فیصلہ

دورہ ویسٹ انڈیز،پی سی بی کا اہم تبدیلیوں کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز میں اظہر علی کو کپتان کی حیثیت سے نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق بورڈ کے تھینک ٹینک نے دورے کے لئے اہم تبدیلیوں کا ذہن بنالیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں ویسٹ انڈیز جائے گی ،جہاں 31 مارچ اور 2 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے، اس کے بعد 7 ، 9 اور 11 اپریل کو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیرمین شہریار خان نے آسٹریلیا میں ناقص ترین کارکردگی کے بعد بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، بورڈ کے تھنک ٹینک نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنےپر اتفاق کیا ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والوں کو آگے لایا جائےگا ۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کا تھنک ٹینک محمد حفیظ اور شعیب ملک کی مزید حمایت کے حق میں نہیں جبکہ اظہر علی کی جگہ بھی نیا کپتان لانے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

غیر ملکی کوچنگ اسٹاف جن کے معاہدے جون اور جولائی میں ختم ہو رہے ہیں ان کے معاہدوں میں بھی توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

مزید خبریں :