پاکستان
24 جنوری ، 2017

قرض معاف کرانیوالے احتساب کی باتیں کر تے ہیں، شہباز شریف

قرض معاف کرانیوالے احتساب کی باتیں کر تے ہیں، شہباز شریف

 

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ قرضے معاف کرانے والے اونچی اونچی آواز میں احتساب کی باتیں کررہے ہیں ۔

ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سوئس بینکوں میں پڑے 60 ملین ڈالرز پکاررہے ہيں کہ پاکستانیو! آؤ آکر اپنی رقم لے جاؤ ۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھرنے والے پاکستان کی قسمت کھوٹی کرناچاہتے تھے۔

مزید خبریں :