پاکستان
24 جنوری ، 2017

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی نئے جہازوں کی تقریب رونمائی

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی نئے جہازوں کی تقریب رونمائی

 

 

اورماڑہ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے نئے خریدے گئے جہازوں کی تقریب رونمائی ہوئی، میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے چین سے نئے خریدے گئے جہاز ہنگول اور بسول جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

تقریب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر، کمانڈر پاکستان نیوی فلیٹ عارف اللہ حسینی، سینیٹر حاصل بزنجو و دیگر سول و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اخترنے اس موقع پربتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی نے چند سال میں 7ہزاراسمگلروں کو گرفتارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں 3 ہزارسے زائد لانچیں پکڑی گئیں،اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

مزید خبریں :