26 جنوری ، 2017
پاکستان کی جانب سے رہا کیے گئے بھارتی فوجی چندو چوہان کے بھارت پہنچنے کے بعد بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں جاری ہیں، جس میں انھیں ذہنی طور پر ایب نارمل قرارد یا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ چندو چوہان کی جسمانی اور ذہنی حالت نارمل نہیں۔ چندو چوہان شدید صدمے کا شکار لگتا ہے۔ نہ روانی سے بول سکتا ہے اور اسے چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
ایک بھارتی آرمی افسر نے انڈین میڈیا کو بتایا ہے کہ چار مہینہ قبل کنڑول لائن پار کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہو جانیوالے بائیس سالہ چندو چوہان کی حالت واپسی پر ایک کھوئے ہوئے بچے کی سی تھی۔
اسے کچھ یاد نہ تھا اوروہ سہارے کے بغیر چل پھر نہ سکتا تھا۔ چندو بابولال چوہان کو اکیس جنوری کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا تھا۔