دنیا
29 جون ، 2012

امریکی اٹارنی جنرل توہین پارلیمان کے مرتکب قرار

امریکی اٹارنی جنرل توہین پارلیمان کے مرتکب قرار

واشنگٹن…امریکی کانگریس نے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈرکوہتھیاروں سے متعلق محکمہ انصاف کی اہم دستاویزچھپانے پرتوہین کانگریس کاملزم ٹھہرادیا۔ایرک ہولڈرکاکہنا ہے کہ اس اقدام سے غیرضروری عدالتی تنازع پیدا ہوگا۔امریکی ایوان نمائندگان نے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کومیکسیکوکی سرحد پرہتھیاروں کی اسمگلنگ سے متعلق تحقیقاتی دستاویز چھپانے پر توہین کانگرس کامرتکب قراردے دیا۔ اس بارے میں ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوئی جس میں ارکان نے67 کے مقابلے میں 255 ووٹوں سے ایرک کوتوہین کانگریس کاملزم ٹھہرایا۔وائٹ ہاوس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹڑ Dan Pfeiffer نے کانگریس میں ایرک ہولڈرسیمتعلق ووٹنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی حربہ قرار دیا جبکہ اٹارنی جنرل کاکہناہے کہ اس اقدام سے غیرضروری عدالتی تنازع پیدا ہوسکتاہے۔

مزید خبریں :