دنیا
28 جنوری ، 2017

مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی، امریکی انسانی حقوق تنظیمیں متحد

مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی، امریکی انسانی حقوق تنظیمیں متحد

سات مسلمان ممالک اور پناہ گزینوں پر امریکا میں داخلے کی پابندی کے خلاف امریکا کی انسانی حقوق تنظیمیں متحد ہوگئیں، فیصلے کے خلاف کیس دائر کردی۔

امریکی شہری حقوق اور دیگر تنظیموں نے امریکی صدر ٹرمپ کے 7 مسلمان ممالک اور پناہ گزینوں پر ویزہ پابندی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

دوعراقی شہریوں کی جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر گرفتاری کے بعد امریکی شہری آزادی یونین اور دوسرے سوشل گروپس نے فیصلے کے خلاف کیس دائر کیا ہے۔

تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کی نمائندگی کریں گی۔

مزید خبریں :