29 جون ، 2012
واشنگٹن… امریکا میں موسم کی تباہ کاریاں جار ی ہیں، ریاست کولوراڈو کی آگ اورفلوریڈا میں سمندری طوفان نے تباہی مچارکھی ہے۔ صدر اوباما نے آگ کو بڑی آفت قراردے دیا ہے۔ مغربی ریاست کولوراڈو کے جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں ، 346 گھر تباہ ہوئے ، جلے ہوئے گھروں کے ملبے سے ایک اور لاش ملنے کے بعد اس سال آگ میں مرنے والوں کی تعداد5 ہوگئی ہے۔ بلند ہوتے آگ کے شعلوں نے ائیر فورس اکیڈمی کا رخ کرلیا ہے ، امریکی صدر اوباما آج علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔ دوسری طرف ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ڈیبی اب تک 7 جانیں لے چکا ہے، طوفان کی شدت تو کم ہوگئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں 2 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ 3 سوسے زائد کاریں پانی میں گھری ہیں،، کئی افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔