دنیا
30 جنوری ، 2017

آئرلینڈ : ماحولیاتی آلودگی والے ایندھن پر مکمل پابندی کا قانون منظور

آئرلینڈ : ماحولیاتی آلودگی والے ایندھن پر مکمل پابندی کا قانون منظور

آئرلینڈ نے ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والے ایندھن پر مکمل پابندی کا قانون منظور کرلیا۔ آئرلینڈ دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو کوئلے، تیل اور گیس سے ایندھن حاصل کرنے کے لئے ہر طرح کی سرمایہ کاری مکمل طور پر بند کردے گا۔

بل میں آٹھ بلین یورو کی مالیت کے آیئرلینڈ اسٹرٹیجک فنڈ سے کوئلے ، تیل اور گیس پر ایندھن کی صورت میں رقم خرچ کرنے پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی تھی، جسے آئرلینڈ کی پارلیمان نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔

نوے ممبران نے ماحول میں آلودگی کا اخراج پیدا کرنیوالے ایندھن پر پابندی کی تجویز کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ترپن نے مخالفت کی۔

 

مزید خبریں :