پاکستان
29 جون ، 2012

ڈرون حملوں کا معاملہ بین الاقوامی فورم پر اٹھانا چاہیے،پشاورہائیکورٹ

ڈرون حملوں کا معاملہ بین الاقوامی فورم پر اٹھانا چاہیے،پشاورہائیکورٹ

پشاور… چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ بین الاقوامی فورم پر اٹھانا چاہیے۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے یہ ریمارکس پشاورہائی کورٹ میں ڈرون حملوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ وزیرستان میں 17 مارچ کو ڈرون حملے میں 10 افراد کی ہلاکت کے خلاف جاں بحق افراد کے لواحقین نے پشاور ہائی کورٹ رٹ دائر کررکھی ہے جس کی سماعت آج پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے رکوانے کیلئے پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل درآمد کیوں نہیں ہورہا ہے۔

مزید خبریں :