پاکستان
30 جنوری ، 2017

بس کے خفیہ خانوں سے 1500 موبائل اور کیمرے برآمد

بس کے خفیہ خانوں سے 1500 موبائل اور کیمرے برآمد

کراچی میں محکمہ کسٹم نے بس کے ذریعے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اور ڈیجیٹل کیمروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کسٹم اینٹی اسمگلنگ یونٹ کے ڈپٹی کلیکٹر علی رضا کے مطابق سعید آباد کے قریب موچکو چوکی پر ایک بس کی تلاشی لی گئی۔

بس کے خفیہ خانوں سے پندرہ سو ڈیجیٹل کیمرے، سیکڑوں موبائل فون اور غیرملکی سگریٹ کے کارٹن برآمد ہوئے جن کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے۔

 

 

 

مزید خبریں :