24 ستمبر ، 2024
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹریبونل تبدیلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکلا کو جواب جمع کروانے کے لیے منگل تک کا وقت دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے انتخابی ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت کی جس دوران درخواست گزاروں کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا اور مسلم لیگی رکن انجم عقیل کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے منگل تک کا وقت دے دیا۔