پاکستان
01 فروری ، 2012

استثنیٰ پر ہمیں قائل کر لیاگیاتومزیدکارروائی نہیں ہوگی،جسٹس ناصر الملک

استثنیٰ پر ہمیں قائل کر لیاگیاتومزیدکارروائی نہیں ہوگی،جسٹس ناصر الملک

اسلام آباد… این آر او عمل درآمد کیس میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری ہے۔کیس کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں7رکنی بینچ کررہا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیئے کہ آج ہم آرٹیکل 248 پر بات کرینگے، ہمارے سامنے سوال یہی ہے کہ صدر کو استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں، استثنیٰ ہر ہمیں قائل کر لیا گیا تو عدالت مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے عدالت کے روبرو موٴقف اختیار کیا کہ وزیراعظم قواعد کی مطابق چلتے ہیں اور اپنے ماتحت سے ایڈوائس لیتے ہیں، این آر او عمل درآمد کیس کا تفصیلی فیصلہ وزیر اعظم خود نہیں پڑ ھتے بلکہ ماتحت اور سیکریٹریز سے ایڈوائس لیتے ہیں، وزیراعظم کو ایڈوائس وزیر قانون اور سیکریٹری قانون نے دی ۔ اس پر جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم نے یہاں آکر کہاکہ خط نہ لکھنے کا فیصلہ انکا اپنا تھا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم دیانتداری سے سمجھتے ہیں کہ صدر کوملک کے اندر اور باہر استثنیٰ حاصل ہے۔

مزید خبریں :