29 جون ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے میموگیٹ کیس کی زیر التواء سماعت کو 12 جولائی کے لئے فکس کرتے ہوئے مقدمہ کے تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں نو رکنی بنچ، میموکیس کی سماعت کرتا آیا ہے، اس مقدمہ میں عدالتی کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹ ، عدالت کو دے چکا ہے، اس میں میمورنڈم کو ایک حقیقت قرار دیتے ہوئے ذمہ دار، سابق سفیر حسین حقانی کو قرار دیا گیا تھا، سپریم کورٹ آفس نے اب اس کیس کی سماعت 12 جولائی کو ہونے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں، یہ نوٹسز ، حسین حقانی، منصور اعجاز سمیت تمام فریقین کو بھجوائے گئے ہیں۔