30 جنوری ، 2017
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی مسجد میں فائرنگ کے الزام میں گرفتار دونوں ملزمان یونی ورسٹی طالبعلم ہیں، دونوں میں سے ایک مراکشی نژاد ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملے کو دہشتگردی تصور کرتے ہیں، تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
کیوبک سٹی پولیس کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حملے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے، مزید ملزمان یا مشتبہ افراد کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، برطانوی میڈیا کے مطابق ایک ملزم کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
دوسرے ملزم کو مسجد میں فائرنگ کے مقام سے گرفتار کیا گیا، مفرور ملزم نے نائن ون ون پر کال کر کے فائرنگ کا اعتراف کیا ہے، یونیورسٹی چانسلر کا کہنا ہے کہ گرفتار طالب علموں سے تحقیقات میں تعاون کریں گے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، کیوبک کی مسجد میں نقاب پوشوں کی فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں پر دہشت گرد حملہ تھا۔