کھیل
29 جون ، 2012

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی کاامکان

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی کاامکان

کراچی… ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان ٹیم میں کامران اکمل کی واپسی کاامکان پیدا ہو گیا ہے اور ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامران اکمل ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی نے وکٹ کیپر کامران اکمل کو کلئیر کردیا ہے جس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ان کی پاکستان ٹیم میں واپسی کاامکان پیدا ہو گیا ہے ۔ کامران اکمل نے آخری مرتبہ ستمبر 2010 میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمائندگی کی تھی۔ ان کی غیر موجودگی میں پاکستان نے تینوں طرز کی کرکٹ میں مختلف وکٹ کیپرز آزمائے۔ کامران اکمل نے نے 53 ٹیسٹ اور 137 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

مزید خبریں :