31 جنوری ، 2017
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار محتاط ہوگئے، آج ہنڈرڈ انڈیکس 214 پوائنٹس کمی سے 48 ہزار 757کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سرمایہ کاروں میں شیئرز کی فروخت کا رجحان دیکھا گیا، ایک موقع پر کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس622 پوائنٹس کمی سے 48ہزار 349 کی سطح تک گرگیا۔
تاہم شیئرز کے بہتر نرخ ہونے پر خریداری شروع ہوگئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 214 پوائنٹس کمی سے 48 ہزار 757 کی سطح پر بند ہوا۔
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات اور ایس ای سی پی کے نوٹس پر شیئر بازار میں منفی رجحان تھا،شئیرز کے بہتر نرخ ہونے پر انسٹی ٹیوشن کی جانب سے خریداری کے باعث چھ سو پوائنٹس کی کمی صرف دو سو پوائنٹس پر آگئی۔