31 جنوری ، 2017
جواد حامد ملک...لاہور میں فیروز پور روڈ اور کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹس کی گیس 2روز سے بند ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے بغیر کسی اطلاع کے دونوں بڑے صنعتی یونٹس کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی۔
چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل زون عدنان بٹ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کاروبار کم ہے، ان حالات میں گیس کی سپلائی معطل کرنا ظلم ہے۔
اس صورت حال کے خلاف انہوں نے کل جی ایم آفس سوئی ناردرن کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب جی ایم سوئی ناردرن لاہور قیصر مسعود کا کہنا ہے کاہنہ میں لائن خراب ہونے کے باعث سپلائی معطل ہے، گیس جلد بحال کر دیں گے۔