دنیا
31 جنوری ، 2017

میزائل دوسرے ملک پر حملے میں استعمال نہیں کرینگے: جواد ظریف

میزائل دوسرے ملک پر حملے میں استعمال نہیں کرینگے: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل کسی دوسرے ملک پر حملے میں استعمال نہیں کئے جائیں گے، ایرانی میزائل کا تجربہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران میں فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کا بلیسٹک میزائل کا تجربہ نہ تو جوہری معاہدے کا حصہ ہے اور نہ ہی یہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بننے والے میزائل کبھی بھی کسی دوسرے ملک پر حملے میں استعمال نہیں کے جائیں گے، ایران میں جوہری وار ہیڈز لے جانے والے کوئی بھی ایرانی میزائل نہیں بنائے گئے۔

 

مزید خبریں :