31 جنوری ، 2017
میکسیکو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس ٹوئٹر پیغام پر شدید تنقید کی ہے، جس میں نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی تعریف کی تھی۔
میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس وِیدے گارائے نے ایک ملکی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ اپنے اس بیان کی نیتن یاہو کو وضاحت کرنا چاہیے اور میکسیکو سے معافی مانگنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میکسیکو کو امید ہےکہ اسرائیلی حکومت اس معاملے کی حساسیت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اپنی درست پوزیشن واضح کرے گی۔
گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے بھی مصری سرحد پر قائم ڈیڑھ سو میل طویل اسرائیلی دیوار کو ایک مثال قرار دیا تھا۔