29 جون ، 2012
ڈیرہ بگٹی … ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے کے نتیجے میں قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تحصیل بازار میں ایک دکان کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کی جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقسان نہیں ہوا، پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تھقیقات شروع کر دی ہے۔