پاکستان
01 فروری ، 2012

اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری،20شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری،20شدت پسند ہلاک

پشاور… اورکزئی ایجنسی میں فورسز کے بمباری میں شدت پسند کمانڈر مولوی معین الدین سمیت 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔کارروائی میں کمانڈر ملا طوفان اور معین الدین کے ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔ ادھر کرم ایجنسی میں بھی 18شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقوں سیف درہ ،درنگ کلئی میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری کی گئی جس سے شدت پسندوں کے 5ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔کارروائی میں 20شدت پسند ہلاک اور متعددزخمی ہوئے ہیں۔ فورسز نے کرم ایجنسی سے ملانے والی سرحد پر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری سے کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈرمولوی معین الدین ہلاک ہوگیا ہے اور کمانڈر ملا طوفان اورمعین الدین کے اہم مراکز تباہ ہوئے ہیں۔ ادھر وسطی کرم کے علاقے جوگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6ازبک باشندوں سمیت 18 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔شدت پسندوں کی لاشیں اورکزئی ایجنسی منتقل کردی گئی ہیں۔علاقہ جوگی میں کئی روز سے فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :