پاکستان
29 جون ، 2012

دیر میں شدت پسندوں کا حملہ،جوابی کارروائی میں6حملہ آور ہلاک

دیر میں شدت پسندوں کا حملہ،جوابی کارروائی میں6حملہ آور ہلاک

دیر… لوئر دیر کے قریب پاک افغان سرحد میں افغان شد ت پسندوں نے ایک بار پھر فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی،فورسز کی جوابی کارروائی میں 6شدت پسند مارے گئے۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سر حد کے قریب کڑا کڑ چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 6شدت پسند ہلاک کردیئے ہیں۔ایک روز قبل بھی افغان شدت پسندوں نے سونئی درہ کے ریگ پام چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 8شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :