پاکستان
29 جون ، 2012

سندھ ہائیکورٹ،لاپتہ شخص کی درخواست پر آئی ایس آئی کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ،لاپتہ شخص کی درخواست پر آئی ایس آئی کو نوٹس

کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شخص محمد رمضان سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور آئی ایس آئی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت میں لاپتا شخص محمد رمضان کے وکیل عبدالوحید نے موقف اختیار کیا کہ رمضان کے اہل خانہ کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے عدالت نے فریقین کو جولائی کے تیسرے ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے وزارت داخلہ اورڈی جی آئی ایس آئی سمیت سیکریٹری داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کئے۔

مزید خبریں :