پاکستان
29 جون ، 2012

لاہورپل حادثہ، تعمیراتی کمپنی کے مالک کا4روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہورپل حادثہ، تعمیراتی کمپنی کے مالک کا4روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور… لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گرنے والے اوورہیڈبرج کی تعمیراتی کمپنی کے مالک خالد روٴف کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس نے خالدروٴف اینڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خالد روٴف کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ شفیق ملک کی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کے لئے 10 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔عدالت نے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔جس پر ملزم خالد روٴف کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔پل کو تعمیر کے بعد چار تحقیقاتی ایجنسیوں نے چیک کیا اور تین سال بعد کمپنی اس کی ذمہ دار نہیں۔حادثہ ڈمپر کا لیور اونچا ہونے کی وجہ سے پیش آیا جو ڈرائیور کی غفلت ہے، سالانہ 11 سے 12 کروڑ روپے ٹیکس دیتا ہوں،جنہوں نے مقدمہ درج کرایا ان سے اللہ پوچھے گا۔

مزید خبریں :