01 فروری ، 2017
ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے ایک میڈیکل سینٹرمیںاسپتال کے یرغمال عملے کو مسلح شخص سے آزاد کرالیا ہے،روسی خبرایجنسی کے مطابق واقعے میں ایک زیرعلاج پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ سیراپاشا میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں اور عملے کو مغوی سے آزاد کرالیا گیا ہے، اور پولیس مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کے لیے اس سے بات چیت کررہی ہے۔ جس نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا ہے اور خودکشی کی دھمکی دے رہاہے۔
بتایا جاتا ہے کہ استنبول میں یونیورسٹی کےمیڈیکل سینٹرمیں مسلح شخص نےاسٹاف کویرغمال بنایا، خبر ایجنسیوں کے مطابق ڈاکٹروں اور دیگر یرغمال بنانے والا پولیس افسر ذہنی مریض ہے اور اسکا علاج جاری تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔