دنیا
01 فروری ، 2017

بھارت کے دفاعی بجٹ میں مسلسل دوسری بار 10 فیصد اضافہ

بھارت کے دفاعی بجٹ میں مسلسل دوسری بار 10 فیصد اضافہ

بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں مسلسل دوسری بار 10 فیصد اضافہ کیا ہے،وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بجٹ تقریرکرتے ہوئے کہا کہ دفاع کے لیے 27 کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بھارتی وزیر خزانہ نے 2017 کی بجٹ تقریر میں بتایا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ ملک کے کل بجٹ 21.47 لاکھ کروڑ کا 12.78 فیصد ہے، دفاعی بجٹ میں دس فیصد اضافہ مسلسل دوسری بار کیا گیا ہے۔

بھارت اس وقت دنیا میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے، عالمی رپورٹس کے مطابق بھارت چین اور پاکستان سے تین گناہ زیادہ اسلحہ خرید رہا ہے، بھارت کواسلحہ فروخت کرنے والے ممالک میں روس، امریکہ، فرانس اور اسرائیل شامل ہیں۔ 

 

مزید خبریں :