29 جون ، 2012
قاہرہ…مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی التحریر اسکوائر میں موجود لاکھوں کے مجمع سے خطاب کریں گے۔مصر میں التحریر اسکوائر پر نو منتخب صدر محمد مرسی کی آمد متوق ہے جہاں لاکھوں افراد اپنے رہنما کی ایک جھلک دینے اور ان کاخطاب سننے کے لیے موجود ہیں، محمد مرسی آئینی عدالت میں ہفتے کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔۔مرسی کی حکمران جماعت اخوان المسلمین نے اختیارت کی منتقلی سے قبل آج ایک بڑی ریلی کی کال دی تھی۔