دنیا
04 فروری ، 2017

لندن میں ٹرمپ کیخلاف امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

لندن میں ٹرمپ کیخلاف امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

 

لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ٹرمپ مخالف مظاہرے میں ہزاروں افراد پلےکارڈرزاٹھائے شریک ہوئے،مظاہرے کے منتظمین نےٹرمپ کی سفری پابندی کی مذمت کرتےہوئےاسےانسانی حقوق پرحملہ قرار دیاہے۔

مظاہرین کے مطابق وہ لندن میں ٹرمپ مخالف مظاہرے سے وزیراعظم تھراسامے کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کو برطانیہ میں خوش آمدید نہیں کہا جائےگا۔

ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈرکےخلاف لندن میں رواں ہفتے یہ دوسرابڑا مظاہرہ ہے،واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈرکےذریعے شام،ایران،عراق،یمن،لیبیا،سوڈان اورصومالیہ کےشہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید خبریں :