دنیا
08 فروری ، 2017

مغربی کنارے میں یہودی گاڑی سوار نے معمر فلسطینی کو کچل دیا

مغربی کنارے میں یہودی گاڑی سوار نے معمر فلسطینی کو کچل دیا

 

مغربی کنارے میں یہودی آبادکار نے اپنی گاڑی سے معمر فلسطینی کوکچل کرہلاک کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے جنوبی ٹاؤن الخضر میں پیش آیا جہاں گاڑی پر سوار یہودی آبادکار نے جان بوجھ کر سڑک کنارے کھڑے 81 سالہ فلسسطینی مزارع پر اپنی گاڑی چڑھاڈالی۔

جس کے نتیجے میں فلسطینی مزارع موقع پر ہی شہید ہوگیا، جبکے کارسوار نے مجمع کے خوف سے موقع واردات پر اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کی اسرائیلی میونسپیلٹی نے عالمی پابندیوں کے باوجود نئے 180رہائشی پروجیکٹ تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزید خبریں :