08 فروری ، 2017
پاکستانی محققین نے اردو میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطاطی پر مبنی اردو فونٹ تیار کر لیا ہے۔
نصراللہ مہر ایک پاکستانی خطاط ہیں، جنہیں 1998ء میں عظیم خطاط یوسف سدیدی کے نام سے وابستہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔
انٹرنیٹ کی آمد کے بعد ان کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا تو ان کے بیٹے ذیشان مہر نے کمپیوٹر پروگرامنگ میں مہارت پیدا کی، اس کے بعد باپ بیٹے نے مل کر ایک ایسا اردو فونٹ تیار کیا جو خطاطی پر مبنی ہے۔
اس فونٹ کی تیاری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کی مدد اور ڈاکٹر آغا علی رضا کی لسانی تکنیک نے اہم کردار ادا کیا۔