انٹرٹینمنٹ
10 فروری ، 2017

آٹھویں کراچی لٹریچر فیسٹول کا آغاز ہوگیا

آٹھویں کراچی لٹریچر فیسٹول کا آغاز ہوگیا

 

نادیہ فیصل....آٹھویں کراچی لٹریچر فیسٹویل کا آغاز ہوگیا ،دس ممالک کے 2سو ادیب ،شاعر ،صحافی اور فنکار اس ادبی میلے میںشرکت کررہے ہیں۔

آج شام 5بجے شروع ہونے والا ادبی میلہ 12فروری تک مقامی ہوٹل میں جاری رہے گا ،منتظمین کے مطابق آٹھویں ادبی میلےمیں پاکستان کی ثقافت کو خاص طور پر اہمیت دی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب سے میزبان امینہ سید اور آصف فرخی کے ساتھ معروف تاریخ دان عائشہ جلال اور ادیب مستنصر حسین تارڑ بھی خطاب کریںگے ۔

منتظمین کے مطابق تین روزہ میلے میںپاکستان کی تاریخ،ثقافت اور سیاست پر مختلف سیشن ہوں گے،جن میں مکالمہ، پینل کی شکل میں تبادلہ خیال، مطالعات، نئی کتابوں کا اجراء، اردو، انگریزی مشاعرہ اور دیگر اہم پروگرام شامل ہیں۔

مزید خبریں :