01 فروری ، 2012
لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقص دوائی کو لاہور سمیت پنجاب کے عوام کیخلاف سازش قرار دے دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو چاہتے تھے لاہور کے ہر حلقے سے جنازہ نکلے وہ سازش ناکام ہوئی۔ پنجاب کی اپوزیشن لاشوں پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی سی آئی میں استعمال ہونیوالی ناقص دوائی کا سراغ مل گیا ہے۔ یہ دوائی کراچی کی کمپنی افروز کیمیکل میں تیار کی جا رہی ہے۔ برطانوی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق دوا میں 50 ملی گرام اینٹی ملیریا عنصر پایا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بتایا کہ افروز کیمیکل کو سیل کر کے مالکان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہمریضوں کی جان بچانے کیلیے دوسری خوراک دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے معاملے پر بھی سازش ہوئی اگر سپریم کورٹ نے بلایا تو وہاں بھی بات کرنے کو تیار ہوں۔