انٹرٹینمنٹ
10 فروری ، 2017

عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘میں شردھااور بگ بی شامل

عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘میں شردھااور بگ بی شامل

 

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان اپنی نئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان میں اداکارہ شردھا کپور اور بگ بی کے ہمراہ جلو ہ گرہوں گے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے اپنی پہچانے جانے والے عامر خان اپنی ہر فلم میں کچھ انوکھا کرکے شائقین کو حیران کرتے ہیں،وہ صرف اداکاری سے ہی لوگوں کے دل نہیں جیتے بلکہ اپنی مختلف شکل و شبہات کے ذریعے بھی کردار میں جان ڈال دیتے ہیں۔

فلپ میڈوز ٹیلر کے ناول’Confessions Of A Thug ‘پر مبنی فلم کی ہیروئن شردھا کپور ہوں گی ،عامرخان کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہے ،جسے یقینا دونوں ہی اداکاروں کے مداح سراہیں گے،فلم کے مرکزی کردار میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔

ٹھگز آف ہندوستان میں عامر خان ایک سکھ کے روپ میں نظر آئیں گے اور انہوں نے خود کو اس کردار میں مکمل طور پر ڈھال لیا ہے،فلم کی ہدایات و تحریر وجے کرشنا اچاریہ نے دی ہے،فلم سال 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :