دنیا
30 جون ، 2012

چین کے مغربی علاقوں میں6.3شدت کا زلزلہ

چین کے مغربی علاقوں میں6.3شدت کا زلزلہ

بیجنگ… چین کے مغربی علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے 10 افراد زخمی ہوئے ۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے مغربی علاقے میں قازقستان کی سرحد کے قریب زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے 10 افراد زخمی ہوئے اور کچھ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق مغربی چین میں آنے والے زلزلے کا مرکز مسلمان صوبے سنکیانگ کے قریب تھا۔حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ارمچی کے علاقے میں بھی محسوس کئے گئے۔

مزید خبریں :