12 فروری ، 2017
سابق فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض کی اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے خصوصی سفیر کے طور پر نامزدگی کی توثیق نہیں ہو سکی۔
امریکا نے اس تقرری کو روک دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ نہیں سمجھتی کہ یہ تقرری اقوام متحدہ کے لیے ایک مناسب فیصلہ ہو گا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران سلامتی کونسل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے مطلع کیا تھا کہ انہوں نے سلام فیاض کو لیبیا کے لیے ادارے کا خصوصی مندوب نامزد کیا ہے، اس کی توثیق کر دی جائے۔
امریکی سفیر نے سیکرٹری جنرل کے اس انتخاب پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔