12 فروری ، 2017
نیویارک میں نیوجرسی کے علاقے میں 29 سالہ خا تون ہیٹ اٹھانے کی کوشش کے دوران خودکار سیڑھی سے گر کر ہلاک ہو گئی ۔
اتوار کو امریکی میڈیا نے پورٹ اتھارٹی پولیس ترجمان جوزف پینٹینگیلوکے حوالہ سے بتایا کہ کیرننی نامی علاقہ کی جینی سینٹوس نے اپنی جڑواں دو بہنوں میں سے ایک کا ریلنگ کے ساتھ گرنے والا ہیٹ جھک کراٹھانے کی اس وقت کوشش کی جب ایسکلیٹر 30 فٹ کی بلندی پر تھی، تاہم اس کوشش میں نیچے جاگری ۔
جینی سینٹوس کو گرنے کے فوری بعد قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔پولیس اس حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے جو مشہور ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی گزرگاہ والے اوکولس نامی علاقہ میں پیش آیا ۔