01 فروری ، 2012
پشاور… مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار عظمی ایوب کے مقدمہ میں نامزد ملزم نصیب اللہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کومزید دو دن کے جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حوالدار نصیب اللہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج ابراہیم خان نے ملزم کو مزید دو دن ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ عظمی ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم نصیب اللہ جو اجتماعی زیادتی کرنیو الوں میں شامل ہے، نے اغواء کے ایک ماہ بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم ان دنوں رخصت پر تھا۔ ملزم نصیب اللہ پاک فوج میں حوالدار ہے اور اسے گزشتہ جمعہ کو اٹک قلعہ سے حراست میں لیکر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عظمی 2010 میں کر ک سے اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ زیادتی کرنے والوں میں تین پولیس افسر بھی شامل ہیں۔ واقعہ کا ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہوا ہے۔