دنیا
14 فروری ، 2017

عراقی دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکا، 4 افراد ہلاک

عراقی دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکا، 4 افراد ہلاک

 

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکا ہوا ہے جس میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

عراقی پولیس کے مطابق دھماکا جنوبی بغداد میں صنعتی علاقے پارکنگ میں کھڑی کار کے ذریعے کیاگیا،اسپتال ذرائع نے دھماکے میں 4 افراد کی ہلاکت اور 14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کسی گروپ کی جانب سےاب تک اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :