پاکستان
15 فروری ، 2017

عمران خان،جہانگیرترین کی نااہلی کی درخواستوں پرسماعت

عمران خان،جہانگیرترین کی نااہلی کی درخواستوں پرسماعت

 

 

 

الیکشن کمیشن میں عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کی درخواستوں پرسماعت ن لیگ کے وکیل کی غیرحاضری کی وجہ سے نہ ہو سکی۔

الیکشن کمیشن میں اسپیکرقومی اسمبلی کے بھیجے گئے ریفرنسزپرسماعت،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نےکی ۔

عمران خان نے ن لیگی ارکان کی نااہلی کی درخواست پرجواب دائر کردیا ۔جہانگیر ترین کے وکیل کی جانب سے نااہلی کی درخواست پرجواب جمع نہیں کرایا گیا ۔

الیکشن کمیشن نے ریفرنسز پر سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ سنایا جائے گا،اکرم شیخ آئندہ سماعت پرآئے تو ان کا موقف بھی سن لیں گے۔

مزید خبریں :