دنیا
30 جون ، 2012

مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کاحلف اُٹھا لیا

مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کاحلف اُٹھا لیا

قاہرہ…مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔اخوان المسلمین کے نو منتخب صدر محمد مرسی نے مصر کی آئینی عدالت کے سامنے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔اِس موقع پر مصر کے صدر محمد مرسی نے کہا کہ وہ آئین پرعملدرآمد اور اداروں کا احترام کریں گے اورشہریوں کے تمام حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کی حمایت کرتے ہیں۔محمد مرسی نے کہا ہے کہ مصر کو بنیاد پرست ریاست نہیں بنایا جائے گا۔گزشتہ روز محمد مرسی نے قاہرہ کے تحریر سکوائر میں ہزاروں کے مجمع کے سامنے غیر رسمی طور پر اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔محمد مرسی مصر کے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے پہلے سویلین صدر ہیں۔ان سے پہلے حسنی مبارک اس عہدے پر تیس سال تک رہے۔ صدر مبارک کو پچھلے سال مصر میں عوامی انقلاب کے بعد عہدے سے ہٹنا پڑا تھا۔صدارتی انتخابات میں محمد مرسی کا مقابلہ سابق وزیر اعظم احمد شفیق سے ہوا۔

مزید خبریں :