پاکستان
01 فروری ، 2012

این آراو عملدرآمد کیس:عدالت جوبھی حتمی فیصلہ کریگی ، عمل کیا جائیگا،کائرہ

این آراو عملدرآمد کیس:عدالت جوبھی حتمی فیصلہ کریگی ، عمل کیا جائیگا،کائرہ

اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدالت جوبھی حتمی فیصلہ کرے ، اس پر عمل کیا جائے، این آراو عمل درآمدکیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن عدالت میں تسلیم کرچکے ہیں کہ اس کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر من وعن عمل کیاجائیگا،عدالتی ریمارکس کوفیصلہ نہ سمجھا جائے۔این آراو سے متعلق فیصلے پر نوے فی صد سے زائد عمل ہوچکا، جس ایک چیز پرعمل نہیں ہوا وہ عدالت میں موجود ہے۔

مزید خبریں :