خصوصی رپورٹس
21 فروری ، 2017

خیبرپختونخوا میں کئی زبانیں معدوم ہونے کا خطرہ

خیبرپختونخوا میں  کئی زبانیں معدوم  ہونے کا خطرہ

 

آج مادری زبان کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کئی زبانیں ایسی ہیں جن کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ زبانوں کے ماہرین ان علاقائی زبانوں کے بچاو ٔکے لئےابتدائی تعلیم مادری زبان میں دینے پر زور دیتے ہیں ۔

خیبرپختونخوا مختلف قومیتوں کا گلدستہ ہے۔ یہاں 26 کے قریب مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ تاہم اقوام متحدہ کے’ ورلڈ لینگویجز ان ڈنجر‘ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 15 کے قریب زبانوں کے معدوم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ ان زبانوں میں 8 چترال میں بولی جاتی ہیں۔

زبانوں کے ماہرین کے مطابق زبان کے معدوم ہونے سے نہ صرف وہ زبان مرتی ہے بلکہ اس زبان کے بولنے والوں کی ثقافت، روایات، موسیقی اور تاریخ بھی دم توڑ دیتی ہے۔ حکومت ان زبانوں کو معدوم ہونے سے بچانے کے لئے نا صرف ان کا قاعدہ مرتب کرے بلکہ مادری زبان میں تعلیم کے انتظامات بھی کرے۔

علاقائی زبانوں کی ترقی کے لئے اے این پی حکومت کی جانب سے 2012 میں خیبرپختونخوا پروموشن آف ریجنل لنگویجز ایکٹ پاس کیا گیا ۔تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اتھارٹی کا قیام اب تک ممکن نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :