پاکستان
30 جون ، 2012

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر مزید 3 روز جاری رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر مزید 3 روز جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد … محکمہ موسمیات نے بالائی، وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر مزید 2سے 3 روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج تربت اور سبی 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔ روہڑی،بہاولنگر، نورپورتھل، دادو، پڈعیدن، لاڑکانہ، جہلم میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ راول پنڈی، اسلام آباد ،سرگودھا، پشاور43، فیصل آباد، ملتان 42، گلگت اور کوئٹہ 36، کراچی 34 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے 24 گھنٹے میں ہزار ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

مزید خبریں :